تیرا پاکستان ہے یا میرا پاکستان ہے

تیرا پاکستان ہے یا میرا پاکستان ہے 
 
یہ شاہراہیں اسی واسطے بنیں تھیں کیا
 
کہ ان پر دیس کی جنتا سسک سسک کر مرے؟
 
زمیں نے کیا اسی کارن اناج اگلا تھا
 
کہ نسلِ آدم و حوا بلک بلک کر مرے؟
 
ملیں اسی لئے ریشم کے ڈھیر بنتی ہیں
 
کہ دخترانِ وطن تار تار کو ترسیں ؟
 
چمن کو اسی لئے مالی نے خوں سے سینچا تھا
 
کہ اس کی نظریں بہا ر کو ترسیں؟
 

Thanks 4 Comments....